خواتین کا عالمی دن

بھارت کے شہر گوہاٹی میں کچرا چننے والی خواتین عالمی یومِ نسواں کے موقع پر کام میں وقفے کے دوران کچھ دیر آرام کے لیے کچرے کے ایک ڈھیر پر بیٹھی ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان میں لی گئی تصویر۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں برقع پوش خواتین، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے ایک احتجاج میں شریک ہیں۔

بھارت کے شہر چنائی میں کالج کی طلبہ نے اپنے چہرے کو رنگا ہوا ہے۔


 

ترکی کے کرد اکثریتی شہر دیار باکیر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکلنے والے ایک جلوس میں شریک خواتین محوِ رقص ہیں۔

برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفتر کے سامنے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہونے والے اس مظاہرے میں بیلجئم اور پولینڈ کی خواتین شریک تھیں جو ان ملکوں میں خواتین کو اسقاطِ حمل کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون پائلٹ مجدہ مالک خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قاہرہ میں اپنے گھر میں دفتر جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ مجدہ کو مصر کی فضائی کمپنی 'ایجپٹ ایئر' کے فلیٹ میں شامل سب سے بڑے جہاز بوئنگ 777-333 اڑانے والی پہلی مصری خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ایک گاؤں کے دلدلی پانی میں دو مقامی خواتین مچلھیاں پکڑنے میں مصروف ہیں (فائل فوٹو)

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پارلیمان کی عمارت کے سامنے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے ایک مظاہرے میں شریک خواتین ایک دوسرے پر پھول پھینک رہی ہیں۔

پیرا گوئے کے دارالحکومت اسونشن میں وزارتِ صحت کے دفتر کے سامنے خواتین مظاہرین عورتوں کے خلاف تشدد روکنے اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مظاہرہ کر رہی  ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کے قریب کھیتوں میں کچھ عورتیں کام کر رہی ہیں۔

چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں صدارتی محل کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں خواتین منہ پر جامنی ربن پہنے کھڑی ہیں۔