ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم مذاکرات

ایران کے متنازع جوہری پروگرام سے متعلق حتمی معاہدے کے بارے میں آسٹریا کے شہر ویانا میں مذاکرات جاری ہیں۔

عالمی برادری اور ایران گذشتہ ایک برس سے کسی ایسے معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

رواں سال جولائی میں بھی معاہدہ طے نا ہونے کے باعث ایران کے جوہری پروگرام کے لیے ایک جامع معاہدے کے لیے 24 نومبر کی ’ڈیڈ لائن‘ مقرر کی گئی تھی۔

امریکہ اور مغربی ممالک کا ایران پر الزام ہے کہ تہران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے لیکن ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے اور اس کا موقف رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

Members of the #BringBackOurGirls (#BBOG) campaign embrace each other in Abuja, Nigeria. A teenager kidnapped by Boko Haram more than two years ago has been rescued, the first of more than 200 girls seized in a raid on their school in Chibok town to return from captivity in the insurgents' forest lair, officials said.

معاہدہ ہو جانے کی صورت میں عالمی برادری کی جانب سے ایران پر عائد بہت سی معاشی پابندیوں کو ہٹالیا جائے گا۔

امریکہ اور جرمنی دونوں نے کہا ہے کہ طرفین ان کے درمیان موجود ’بڑی خلیج‘ کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بات چیت میں شامل ممالک ایران سے اس بات کا مظاہرہ چاہتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ جوہری اسلحہ نہیں بنا رہا۔