عراقی فورسز موصل میں داخل، داعش کے ساتھ لڑائی جاری

ایک عراقی جنرل نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کو شہر سے نکال باہر کرنے کے لیے لڑائی جاری ہے۔

خصوصي فورسز کے دستوں نے موصل کے اندر سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔

2014ء کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی فورسز شہر کے اندر جانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ لڑائیوں ٕ میں عراقی فوجیوں کو شیعہ ملیشیا کی حمایت یافتہ کرد فورسز اور امریکی فضائی مدد حاصل ہے۔

عراقی فوجیوں کو موصل میں کامیابی دو ہفتوں کی سخت لڑائیوں کے بعد حاصل ہو رہی ہے۔

عراقی فورسز موصل کے مضافاتی علاقوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔