اسلام آباد: ایک ماہ بعد بھی دھرنا جاری

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت مخالف دھرنے  ایک ماہ سے جاری ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں شریک نوجوان۔

دھرنے کے بعض شرکا اپنے مخصوص لباس اور انداز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

شاہراہ دستور پر دن کے وقت چند نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

شاہراہ دستور اور اس کے گردونواح کا علاقہ عام دنوں میں غیر متعلقہ افراد کے لیے ممنوع ہوتا ہے۔

دھرنے کے شرکا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دھوپ سے بچنے کے لیے لوگوں نے یہاں بہت سے عارضی خیمے بھی لگا رکھے ہیں۔

دھرنے کے شرکا کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کا یہ حصہ ایک خیمہ بستی کا منظر پیش کرتا ہے۔