اسلام آباد میوزک میلہ
اس میوزک میلے کا اہتمام فن و ثقافت اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی ایک غیرسرکاری تنظیم "فیس" نے امریکی سفارتخانے کے تعاون سے کیا۔
میلے میں موسیقی کے مختلف اصناف شامل کی گئی تھی جن میں لوک، راک، فیوژن اور قوالی کے تقریباً ایک درجن سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔
راک بینڈ قیاس کے گٹارسٹ خرم وقار لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
حاضرین کی بڑی تعداد نے دل کھول کر موسیقاروں کو داد دی۔
ایک آرٹسٹ بڑے انہماک سے موسیقی کی دھن بجا رہا ہے۔
عمیر جسوال گانا گا کر حاضرین کو محضوض کر رہے ہیں۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے میوزک پروڈیوسر ٹاد پکیبر نے بھی اس میوزک میلے میں شرکت کی۔
اس میلہ کانفرنس کے روح رواں ذی جاہ فاضلی اسلام آباد کے موسیقی کے حلقوں میں گزشتہ پندرہ سال سے ایک جانا پہچانا نام ہے۔