تصاویر: اسلام آباد میں آپریشن کے باوجود دھرنا جاری

دھرنے کے دوران 'تحریک' لبیک یا رسول اللہ' کا اہک کارکن نعرے بازی کرتے ہوئے

اتوار کی صبح دھرنے میں بیٹھے افراد نے اسلام آباد کے داخلی راسے کو بند کر رکھا ہے

پاکستان رینجرز کے اہلکار اسلام آباد کے ایک داخلی راستے پر پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں

پولیس اہلکار دھرنے میں شامل افراد کی جانب سے جلائی جانے والی ایک موٹر سائیکل کو راستے سے ہٹا رہے ہیں

دھرنے میں موجود کارکنوں کا ایک گروپ نعرے بازی میں مصروف ہے

اسلام آباد میں جاری دھرنے سے اظہارِ یکجتی کے لیے کراچی کے داخلی راستے پر ہونے والے احتجاج کے سبب کراچی اور حیدرآباد کو ملانے والی سپر ہائی وے پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

فیض آباد میں جاری دھرنے کے شرکا پولیس کی جانب سے پھنیکے گئے آنسو گیس کے شیل دکھا رہے ہیں

دھرنے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی میت۔ ہفتے کو پولیس اور مظاہرین کے درماین جھڑپوں میں اب تک چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دھرنے کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران جلائی جانے والی ایک گاڑی

دھرنے میں شریک ایک شخص جو پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوا۔ ہفتے کو زخمی ہونے والے کئی افراد اتوار کو بھی بدستور دھرنے میں موجود تھے