’ویلنٹائن ڈے‘ منانے پر پابندی، اسلام آباد میں پھولوں کا کاروبار متاثر

محبت کے اظہار کے لیے ہر سال دنیا بھر میں 14 فروری کو ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جاتا ہے۔

ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے اس دن سرخ غبارے اور دیگر ایسی اشیاء فروخت کرنے والوں کو روک دیا۔

ویلنٹائن ڈے سے کئی روز قبل ہی نا صرف مختلف دکانوں کو سجایا جاتا ہے بلکہ اس دن کی مناسبت سے خصوصی تحائف بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

لوگوں کے اسٹاک کرنے کی وجہ سے طلب زیادہ اور رسد کم ہونے سے ویلنٹائن ڈے پر پھول مہنگے ہو جاتے ہیں۔

بعض لوگوں کے نزدیک یہ دن کسی خاص اہمیت کا حامل نہیں۔

اس دن لوگ ایک دوسرے کو سرخ گلاب، ویلنٹائن کارڈز اور تحائف دیتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں ویلنٹائن ڈے پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہوا ہے۔

پاکستان میں بعض قدامت پسند اور مذہبی حلقوں کی طرف سے اس دن کی مخالفت بھی کی جاتی رہی ہے۔

گلاب کا سرخ رنگ جذبے اور محبت کی علامت تصور کیا جاتا ہے جبکہ یہ روایتی ویلنٹائن ڈے کا پھول بھی ہے۔

گلاب کے خوب صورت پھولوں سے بنے ہوئے دل۔

انتظامیہ کے بعض اہلکاروں نے غبارے لے کر فضا میں چھوڑ دیے۔