غزہ کی پٹی میں صورت حال کشیدہ

 غزہ میں 18 روز سے جاری لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جمعرات کو غزہ کی پٹی کے مغربی حصے میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک اسکول پر بمباری سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی پر مامور اسرائیلی فوجی

غزہ میں اسرائیلی آپریشن شروع ہونے کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

لڑائی سے متاثر ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

جنگ کی وجہ سے غزہ میں بسنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے غزہ میں جمعہ تک جنگ بندی کا حتمی معاہدہ کروانے پر زور دیا ہے۔

غزہ کے شہری نقل مکانی کر کے محفوظ علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ 

اس لڑائی میں 32 فوجیوں سمیت اسرائیل کے 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔