استنبول ایئرپورٹ دہشت گرد حملے کے بعد کھول دیا گیا
اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی ترک حکام نے بدھ کو اسے مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔
ٹرکش ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اس کے تمام فلائٹ آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔
تین خودکش حملہ آور استنبول کے مصروف ہوائی اڈے پر ٹیکسی کے ذریعے پہنچے اور یہاں خود کو دھماکے سے اڑانے سے قبل انھوں نے خود کار ہتھیاروں سے لوگوں پر فائرنگ کی۔
اس حملے میں 41 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ حملہ آوروں کو ہوائی اڈے کے داخلی راستے پر روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی۔
دھماکے اتاترک ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے ٹرمینل پر ہوئے۔
استنبول کا کمال اتاترک ایئرپورٹ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔
گزشتہ برس سے ترکی میں ہونے والے اکثر ہلاکت خیز حملوں کی ذمہ داری داعش اور کرد باغی قبول کرتے رہے ہیں۔