پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں اہم ہیں: جان کیری

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں اور اُن میں ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنا ہو گی اور اُن کے بقول پاکستان نے ایسا کرنے کا واضح عندیہ دیا ہے۔