کابل ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کی صبح دہشت گردوں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘‘
ርኽብ ርእሰ ሊቃነ-ጳጳስ ፍራንሰስ ምስ መራሕቲ ዝተፈላለዩ ሃይማኖት ኬንያ
دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کی گئی کارروائی تقریباً چار گھنٹوں تک جاری رہی۔
کابل کے اس ہوائی اڈے پر معمول کی پروازوں کے علاوہ غیر ملکی اتحادی افواج بھی فضائی آمدورفت کے لیے یہ ایئرپورٹ استعمال کرتی ہیں۔
مسلح افراد نے ہوائی اڈے کے قریب دو زیر تعمیر عمارتوں پر قبضہ کیا اور وہاں سے ایئرپورٹ پر راکٹ اور جدید اسلحے سے فائر کیے۔
کابل ائیرپورٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
افغان پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ کی طرف جا رہے ہیں۔
اس حملے میں متعدد راکٹ ایئرپورٹ کے احاطے میں گرے، لیکن اس سے کسی بھی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
رواں ہفتے صوبے پکتیکا میں خودکش کار بم دھماکے میں 89 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Catholic Kenyans wait in the rain to attend a Holy Mass to be given by Pope Francis at the campus of the University of Nairobi, in Kenya, Nov. 26, 2015. Pope Francis is in Kenya on his first-ever trip to Africa.