کیا ترکی صحافیوں کے لیے محفوظ نہیں؟

Your browser doesn’t support HTML5

صحافیوں کے حقوق کے لیے قائم تنظیم 'کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس' کے مطابق ترکی میں صحافتی آزادیوں کی صورتِ حال قابلِ ستائش نہیں ہے۔ اس وقت ترکی صحافیوں کو جیل بھیجنے میں دنیا میں سرِ فہرست ہے۔ ملیے ترک صحافی قادری گورسل سے جنہیں حقائق رپورٹ کرنے کے 'جرم' میں اپنے ہی ملک میں قید اور دھمکیوں کا سامنا رہا۔