طالبان اور امریکہ دونوں ہی سمجھ گئے ہیں کہ افغانستان کا حل بات چیت میں ہے، کامران بخاری

Your browser doesn’t support HTML5

افغانستان میں مصالحتی عمل کے باعث صدارتی انتخابات بیس اپریل سے ملتوی کر کے اب بیس جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنٹاگون نے ملک میں مصالحتی عمل کے لئے ماحول کو نہایت سازگار قراردیا ہے۔ تجزیہ کار اور سیکورٹی امور کے ماہر کامران بخاری بھی پنٹاگون کی رائے سے متفق نظر آتے ہیں۔