سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی دوسری برسی

فیکٹری آتش زدگی میں ہلاک ہونے والے 255 افراد میں سے کئی کے لواحقین نے دوسری برسی کی تقریب میں شمعیں روشن کیں

مرنے والوں میں سے بہت سوں کے لواحقین اپنے پیاروں کو  یاد کرکے آب دیدہ ہوگئے

فیکٹری میں مرنے والوں میں کئی خواتین بھی شامل تھیں

ایک خاتون فیکٹری سانحے میں جان سے گزرنے والے اپنے بیٹے کی تصویر اٹھائے ہوئے ہیں

ایک کم عمر نوجوان آتشزدگی میں مرنے والی اپنی بہن کی یاد میں شمع روشن کررہا ہے

سانحہ بلدیہ کی دوسری برسی کے موقع پر ہلاک افراد کے ناموں کو اینٹوں پر تحریر کیا گیا ہے

سانحے میں ڈھائی سو سے زائد افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے

کراچی میں گیارہ ستمبر 2012 کو پیش آنے والے اس سانحے میں میں مرنے والوں کی یاد میں دیے جلائے جارہے ہیں

سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی یاد میں شمعیں روشن کررہے ہیں

ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق غریب گھرانوں اور مزدور طبقے سے تھا