کراچی کا سب سے بڑا 'کباڑی اتوار بازار'

یہ بازار نارتھ کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے نزدیک ایک وسیع و عریض میدان میں سجتا ہے۔
 

بازار میں فروخت کی جانے والی مختلف اشیا۔

استعمال شدہ اشیا کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے مسترد کردہ یا کم تر معیار کی اشیا بھی اس بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔

اتوار کباڑی بازار میں پرانا فرنیچر بھی فروخت کیا جاتا ہے۔

اتوار کو چھٹی والے دن شہریوں کی بڑی تعداد اپنی مطلوبہ اشیا خریدنے اس بازار کا رخ کرتی ہے۔
 

بازار میں خریداری کے لیے آنے والے لوگ۔

کم آمدن والے افراد کے لیے یہ بازار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں مختلف اشیا سستے داموں فروخت کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔

ایک اسٹال پر استعمال شدہ برتن فروخت کیے جارہے ہیں۔

گھریلو استعمال کی بیشتر اشیا اس بازار میں مل جاتی ہیں

بڑی بڑی مشینوں کے پرزہ جات سستے داموں کباڑی بازار میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

ایک شخص پرانی سائیکلیں فروخت کررہا ہے۔

چھوٹے بڑے ہر عمر کے لوگ اپنی مطلوبہ اشیا کے حصول کیلے اس بازار کا رخ کرتے ہیں