کراچی میں جشن عید میلاد النبی کی رونقیں

کراچی: ایک شخص عقیدت کے طور پر مدینے کی شبیہ کو چھوتے ہوئے

کراچی کی نمائش چورنگی ان دنوں رات گئے تک دن کا سماں پیش کر رہی ہے

بنوری ٹاون مسجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے

شہر کے مختلف علاقوں میں ان دنوں ہر گلی و کوچہ روشنیوں سے سجا دکھائی دے رہا ہے

مدینہ منورہ کی ایک شبیہ

شہر کی مختلف مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے

کراچی: جشن عید میلاد النبی کیلئے سبز پرچم فروخت کئے جارہے ہیں

کراچی: برقی قمقموں کی لڑیوں سے سجی ایک گلی کا منظر

دو بچے سبز پرچم لئے ماتھے پر عقیدت کے طور پر سبز پٹیاں باندھے ہوئے

بچے12 ربیع الاول کی سجاوٹ کے لئے اشیا خرید رہے ہیں

نمائش چورنگی پر خانہ کعبہ کی شبیہ بنا کر رکھی گئی ہے

پاکستان بھر کی طرح کراچی میں بھی 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی عقیدت و احترام سے منانے کے لئے تیاریاں، شہر کی اہم مساجد، عمارتوں گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ نمائش چورنگی پر مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ کی تشبیہات رکھی گئی ہیں جن کی زیارت کیلئے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ رات گئےتک جاری ہے