بھارتی کشمیر میں جھڑپوں سے املاک کا نقصان

مقامی لوگ عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد گھروں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متاثرین کے مطابق جھڑپوں کے دوران کئی گھر گر گئے جب کہ فائرنگ سے بھی املاک کو نقصان پہنچا۔

پیر کی سہ پہر کو ختم ہونے والی جھڑپ کے بعد مقامی افراد تباہ شدہ مکانوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک شہری تباہ ہونے والے مکان کے ملبے پر کھڑا ہے۔

تباہ ہونے والے مکانات سے دھواں اٹھ رہا ہے جب کہ لوگ قریب کھڑے ہوئے ہیں۔

جھڑپ کے بعد علاقہ مکین متاثرہ گھروں کے باہر جمع ہوئے۔

کئی افراد کے گھروں کے متعدد حصے مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

جھڑپ کے دوران کئی گھروں کے شیشے فائرنگ کے باعث ٹوٹے۔