اندرونِ لاہور کی گلیوں میں ویرانی کا راج

دہلی گیٹ لاہور کا ایک منظر۔ 

اندرون لاہور کے علاقے دہلی دروازے میں قائم تاریخی مسجد وزیر خان جس سے متصل بازار کی تمام دکانیں بند ہیں۔​

مغلیہ دور میں تعمير کردہ مسجد وزیر خان کا ایک اور منظر۔ کوتوالی بازار میں داخلے کے لیے گزرگاہ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

دہلی گیٹ میں واقع مسجد وزیر خان سے متصل گھر اور دکانیں۔

اندرون لاہور میں قائم کوتوالی بازار، جہاں سے سڑک دو مختلف بازاروں کو نکل رہی ہے۔

دہلی گیٹ سے اندرون لاہور میں داخل ہونے کی گزرگاہ۔

دہلی گیٹ میں قائم بازار جس کے ساتھ ہی مغلیہ دور حکومت میں تعمیر ہونے والی سنہری مسجد بھی قائم ہے۔

لاہور کے ٹکسالی گیٹ میں قائم محلہ شیخوپوریاں کا داخلی دروازہ۔ جہاں پشاوری چپلوں اور کھسّوں کی بند دکانیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

شاہ عالمی دروازے پر قائم بازار میں تمام دکانیں بند ہیں۔

لوہاری دروازے کا اندرونی علاقہ۔

اندرون شہر میں داخلے کے لیے تاریخی لوہاری دروازے کا ایک بیرونی منظر۔

کوتوالی بازار کی ایک گلی جس میں لاک ڈاؤن کے سبب تمام دکانیں بند ہیں۔