اٹلی سے نیوزی لینڈ تک لاک ڈاؤن میں نرمی

اٹلی میں کاروبار زندگی بحال ہونے لگا ہے اور اوپن ائیر فورڈ مارکیٹ دوبارہ کھل گئی ہے۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چھ ہفتوں کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کو بھی گھر سے باہر کھیلنے کی مشروط اجازت ملی ہے۔ انہیں گھر سے نکلنے سے قبل ماسک پہننے اور کھیل کے دوران بھی ماسک لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یورپ کی کاریں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی واکس ویگن نے جرمنی میں واقع اپنا پلانٹ دوبارہ کھول دیا ہے جہاں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

سوئٹزر لینڈ میں ڈنٹیسٹ کلینک بھی دوبارہ کھل گئے ہیں۔ جہاں ماہرین نے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں۔

اٹلی کے ہوٹل اور گھروں پر پیزا ڈیلیوری بحال ہوگئی ہے۔ حکومت نے تمام ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں گاہکوں کی خریداری کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

میونخ میں گھر سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

اٹلی کے بازاروں میں گاہکوں کا رش رفتہ رفتہ بڑھنے لگا ہے۔ تمام اوپن مارکیٹس کو اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن گاہک اور دکان دار دونوں کو احتیاطی تدابیر کا ہر ممکن خیال رکھنا ہوگا۔

ڈنمارک میں پڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز بھی کھل گئے ہیں۔ خریداروں کی بھیڑ کا یہ عالم ہے کہ انہیں اسٹور کے اندر جانے کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔

سوئٹزر لینڈ میں پیر کو تمام باربر شاپس کھل گئی ہیں اور ان میں پہلے کی طرح کام شروع ہوگیا ہے۔