شام کی صورت حال سے متعلق اہم اجلاس

17 ملکی بین الاقوامی سریئن اسپورٹ گروپ نے اتفاق کیا کہ امریکہ اور روس کی مشترکہ سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشدد میں طویل المدت کمی کا لائحہ عمل پر کام کرے گی۔

جرمنی میں امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

شام کی صورتحال سے متعلق میونخ میں ہونے والے اجلاس میں شریک بڑی طاقتیں جنگی کارروائیوں کے خاتمے پر متفق ہو گئی ہیں۔

گروپ کے اجلاس میں ہونے والی پیش رفت ابھی صرف کاغذوں پر ہے اور اصل امتحان اس وقت شروع ہو گا جب تمام فریقین اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔

جان کیری نے کہا کہ خونریزی اور تشدد کا خاتمہ لازمی ہے لیکن بالآخر ایک امن منصوبے کی ضرورت ہو گی۔

سیریئن اسپورٹ گروپ نے متفقہ طور پر جنیوا مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کیا اور ان کے بقول گروپ نے مذاکرات میں ہر ممکن سہولت کاری کے عزم کا اظہار کیا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ شام میں انسانی صورتحال ابتر ہو رہی ہے جسے روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔