جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر احتجاج جاری

احتجاج میں شریک اکثر مظاہرین کا نعرہ ہے کہ 'جب تک انصاف نہیں ہوگا تب تک امن نہیں آ سکتا۔'

مظاہرین کی جانب سے سب سے اہم مطالبہ پولیس نظام میں اصلاحات اور مساوات ہے۔
 

واشنگٹن میں ووٹرز کی رجسٹریشن کے لیے ایک کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ مقامی سرگرم کارکن نوجوانوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ووٹ کی طاقت استعمال کریں۔ اس لیے لازم ہے کہ اپنا ووٹ رجسٹر کرائیں۔
 

احتجاج میں شریک میوزک بینڈز بھی ٹرک پر پرفارم کرتے رہے۔
 

بلیک لائف میٹر اور آئی کانٹ بریتھ ، نو جسٹس نو پیس کے نعروں کے ساتھ ساتھ میوزک کی تھاپ پر لوگ رقص کرتے رہے۔

کئی مظاہرین سمجھتے ہیں کہ امریکہ اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ وہ اپنے مقصد میں پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہیں۔

مظاہرین مطالبات کے ساتھ ساتھ یہ بھی باور کرانا چاہتے ہیں کہ سفید فام افراد کی طرح ہی سیاہ فام افراد کی زندگی بھی اہم ہے۔

احتجاج میں شریک افراد مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت پر زور سے رہے ہیں ۔ ان کا نعرہ ہے کہ جو لوگ مظاہروں میں شریک نہیں ہو رہے کیا وہ اپنے ساتھ بھی کسی ایسے ہی واقعے کے منتظر ہیں؟