دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

سیول کے شمال مشرق میں واقع گویانگ میں پولیس دو مارموسیٹز دکھا رہی ہے، جنہیں جنوبی کوریا سے اسمگل کیا جا رہا تھا

نیوزی لینڈ: واناکا ہوائی اڈے پر ناسا کے سُپر پریشر غبارے کو چھوڑے جانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے

جنوبی افریقہ: کیپ ٹاون کی پارلیمنٹ میں پارٹی لیڈر جولیس مالیما اور ان کے ایکونامک فریڈم فائٹرز پارلیمنٹری سیکورٹی سے الجھ پڑے ہیں

سری لنکا: بیاگاما میں ایک سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جس میں لوگ کھیل کود کر رہے ہیں

فرانس: 69 ویں کانز فلم فیسٹیول میں فلم جولیٹا کی اداکارہ روزی ڈی پالما انگلیوں میں انگوٹھیاں پہنے نیوز کانفرس میں شریک ہیں

دو خواتین ورچوئل ریئیلٹی فلم ’بورن ان ٹو ایگزائل‘ دیکھ رہی ہیں

فرانس: پیرس میں مزدوروں کے قانون کی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں

چین: بیجنگ میں سیاحت کی ترقی کےلیے ہونے والی پہلی عالمی کانفرنس کی تقریب کےلیے ریہرسل کی جا رہی ہے

خلاباز کی جانب سے لی گئی شارٹ لینس فوٹوگراف میں دُنیا میں رات اور کہکشاں ’ملکی وے‘ کا منظر صاف دکھائی دے رہا ہے

بیلاروس: سیوسلوچ قصبے کے قریب ایک تالاب میں لکڑی کے ٹکڑے پر پرندہ بیٹھنے کی کوشش کرتے ہوئے