دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

بوکوحرام کی جانب سے دو سال پہلے اغوا کیے جانے والی طالبات میں سے ایک کو بازیاب کرالیا گیا ہے، جبکہ #BringBackOurGirls مہم کی کارکنان آپس میں گلے مل کر رو رہی ہیں

سری لنکا میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 16 افراد گمشدہ ہیں، جبکہ آرمی کے اہلکار امدادی کاروائیوں میں مصروف نظر آ رہے ہیں

برطانیہ کی ملکہٴ ایلزبتھ ہاؤس آف لارڈز میں لگی اسکرین پر پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں

وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کی جانب سے نئے ہنگامی اختیارات کا فرمان جاری ہونے کے بعد پولیس اور مشتعل مظاہرین میں چھڑپیں جاری

سامان سے لدی ایک گاڑی نائجر اور نائجیریا کی سرحد کے قریب ڈیفا شہر میں واقع اساگا مہاجر کیمپ سے گزر رہی ہے

چین: بیجنگ میں موزمبیق کے صدر فیلیپ جاکنتو نیوسی کی آمد پر گارڈ آف آنر کے اہکار مستعد کھڑے ہیں

جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل جرمنی کے شہر کولون میں واقع یورپی ’ایسٹروناٹ سینٹر‘ کا دورہ کرتے ہوئے

پیرس: فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے کے دوران ایک شخص پولیس کار میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے

انڈونیشیا: مرغی کے چوزوں کو لال رنگ میں رنگ دیا گیا ہے جنھیں جکارتہ کی ایک چھوٹی پولٹری مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا

ایک پیڈل بارڈر پانی میں گھرا ہوا ہے، جبکہ اس کے سامنے اسپیس شٹل کا فیول ٹینک ET-94 ایک کشتی پر لدا ہوا ہے، جسے ممکنہ طور پر کیلیفورنیا سائنس سینٹر میں رکھا جائے گا

ڈپلوڈوکس نامی ڈائنوسار کا دیو ہیکل مجسمہ ہنگری میں واقع تاریخی جانوروں کے پارک، ’ویزپریم‘ چڑیا گھر میں رکھا گیا ہے۔ دو ہیکٹر میں پھیلے اس پارک میں 30 مختلف نسل کے تاریخی جانوروں کے مجسمے بھی نصب کیے گئے ہیں

اسپین: میڈرڈ میں واقع ڈیبوڈ کے مندر کے پاس ایک سیکورٹی اہلکار  گشت کرتے ہوئے

سویڈن میں تیار کردہ JAS 39 گریپن ملٹی رول فائٹر جہاز کا نیا E ورژن اپنی تقریب رونمائی میں موجود

اٹلی میں ہونے والی گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس میں کھلاڑی اپنے سفر پر رواں دواں