دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

ورجینیا: میموریل ڈے کی تقریب کے موقع پر صدر براک اوباما ’میموریل ایمپھی تھیٹر آف آرلنگٹن نیشنل سمیٹری‘ میں خطاب کرتے ہوئے

ورجینیا: میموریل ڈے کے موقع پر پانچ سالہ، کرسچن جیکب میرین کا لباس زیب تن کیے اپنے والد کی قبر پر خاموش کھڑا ہے

اٹلی: یو ایس میموریل ڈے کے موقع پر فلسیانی میں واقع امریکی فوجی قبرستان کا ایک منظر

ہنگری: پومیز میں واقع جانوروں کے نگہداشت کے مرکز کے باغ میں ایک لومڑی کا بچہ کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے

بحیرہ روم میں انسانی حقوق کی تنظیم ’سی واچُ‘ کا ایک اہلکار ڈوبنے والے مہاجرین کے ایک بچے کو تھامے ہوئے

اردن: شامی سرحد کے قریب الزاتاری پناہ گزیں کیمپ میں شامی بچے پانی جمع کرتے ہوئے

جرمنی: براونس باچ کے علاقے میں سیلاب کے باعث ایک سڑک پر ملبے میں گھری ہوئی گاڑیاں

حلب کے قریب طارق الباب کے علاقے میں سرکاری افواج کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد شامی شہری دفاع کے اہکار، ایک لڑکے کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے

کولمبیا: میڈیلن میں ہونے والی مردوں کی ورلڈ یو سی آئی بی ایم ایکس چیمپین شپ کے فائنل کا ایک منظر

انگلستان: بروک ورتھ گاؤں کے قریب ہونے والے سالانہ چیز رولنگ مقابلے کے دوران کھلاڑی کوپر ہل سے نیچے لڑھک رہے ہیں

روس، جمہوریہ خاکاسیا میں روایتی تعطیل ’دی ہولی ڈے آف دی فرسٹ ملک‘ کی تقریبات کی ریہرسل کے دوران ماڈل خاکاس کا قومی لباس زیب تن کیے ہوئے