تصاویر: امریکہ میں 'میموریل ڈے' کی تقریبات

میموریل ڈے کا آغاز 1865ء میں خانہ جنگی کے خاتمے پر ہوا تھا جب سابقہ غلاموں کے ایک گروپ نے جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی پہلی بار یاد منائی تھی۔

کانگریس نے 1971ء میں میموریل ڈے کو ایک وفاقی یومِ تعطیل قرار دیا تھا۔

اب یہ تہوار ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔

اس روز جنگوں میں مارے جانے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ اور امریکی حکام فوجیوں کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں اور ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس سال میموریل ڈے کے سلسلے میں واشنگٹن کے نواح میں واقع آرلنگٹن قومی قبرستان میں دفن فوجیوں کی قبروں پر حاضری دی۔

میموریل ڈے پر ہر سال قبروں پر جھنڈے لگانے کی اس تقریب کو "فلیگ اِن" کہا جاتا ہے۔

میموریل ڈے کی روایتی تقریبات میں ایئر شو کا انعقاد بھی شامل ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موٹر سائیکلوں کی پریڈ بھی اس دن کا خاصہ ہے۔

میموریل ڈے کی سب سے بڑی تقریب ریٹائرڈ فوجیوں کا موٹر سائیکلوں کا جلوس ہوتا ہے جسے ’رولنگ تھنڈر‘ کہا جاتا ہے۔

امریکہ میں بائیکرز کے رولنگ تھنڈر کا آغاز 1988ء میں ہوا تھا اور یہ سال اس جلوس کا آخری سال تھا۔

اس تصویر میں جنگِ عظیم دوم میں حصہ لینے والے طیارے میموریل ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں نیویارک شہر پر پرواز کر رہے ہیں۔

میموریل ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں پیراٹروپرز ایک طیارے سے چھلانگ لگا رہے ہیں۔