ڈیلاس پولیس اہل کاروں کی عارضی یادگار: تصاویر کے آئینے میں

ڈیلاس پولیس کے صدر دفتر کے باہر عارضی یادگار کا سا سماں بندھ چکا ہے، جب 9 جولائی کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں گذشتہ ہفتے ہونے والی پولیس شوٹنگ پر پُرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس پر فائرنگ ہوئی
 

امریکی فوج کے ریٹائرڈ لڑاکا طبی کارکن، شاندلر ڈیوس 9 جولائی، 2016 کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ڈیلاس پولیس کے صدر دفتر کے سامنے عارضی یادگار  پر سلام پیش کرنے کے لیے کئی گھنٹوں تک خاموش کھڑے رہے
 

نو جولائی 2016ء کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں لوگ ڈیلاس پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر عارضی یادگار کے پاس جمع ہیں۔ یہ پولیس اہل کار گذشتہ ہفتے کی پولیس کارروائی کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج کے دوران حملے میں ہلاک ہوئے
 

ڈیلاس کے میئر مائیک رولنگس پولیس کی کاروں پر مشتمل عارضی یادگار کا دورہ کر رہے ہیں، جو ہلاک ہونے والے ڈیلاس کے پولیس اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سجایا گیا ہے۔۔۔ 9 جولائی، 2016ء بمقام ڈیلاس محکمہ پولیس ہیڈکوارٹرز
 

និស្សិតចួលរួមក្នុងការតាំងពិព័រណ៍សៀវភៅកម្ពុជាលើកទី០៧ នៅបណ្ណាល័យជាតិ ក្រុងភ្នំពេញ កាលពីថ្ងៃទី០៧ ខែធ្នូ ឆ្នាំ២០១៨។ (ណឹម សុភ័ក្រ្តបញ្ញា/VOA)

یہ کم سن بچی ڈیلاس پولیس ہیڈکوارٹرز کے سامنے عارضی یادگار دیکھنے آئی ہے۔ اس سے دو روز قبل پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس دوران ایک مسلح شخص نے پانچ پولیس اہل کاروں کو گولی مار کر ہلاک کیا۔  9 جولائی، 2016

 

جازمن روئس 9 جولائی 2016ء کو ڈیلاس میں محکمہٴ پولیس کے دفتر کے سامنے عارضی یادگار پر اپنے کلمات تحریر کرتے ہوئے۔ جمعرات کو ڈیلاس کے اندرونِ شہر شوٹنگ کے واقعے میں پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے

 

ڈیلاس میں 9 جولائی 2016ء کو محکمہ پولیس کے دفتر کے سامنے عارضی یادگار پر ہلاک ہونے والے اسکواڈ  کے کاروں پر درج کردہ تحریریں۔ جمعرات کو ڈیلاس کے اندرون شہر شوٹنگ کے ایک واقعے میں پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے
 

ڈیلاس: 9 جولائی، 2016ء۔۔ دو روز قبل ایک مسلح شخص نے گھات لگا کر پانچ پولیس اہل کاروں کو ہلاک کیا تھا۔ آج محکمہٴ پولیس کے صدر دفتر کے سامنے بننے والی عارضی یادگار کے سامنے سر نِگوں قومی پرچم