میکسیکو میں مُردوں کی پریڈ

میکسیکو میں یہ دلچسپ پریڈ دراصل جیمز بونڈ کی مشہور فلم 'اسپیکٹر' سے متاثر ہو کر شروع ہوئی تھی جو اب باقاعدہ تہوار کی صورت اختیار کرگئی ہے۔ مقامی لوگ ہر سال ہونے والی مُردوں کی اس پریڈ کو دیکھنے آتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں

اس بار اس پریڈ میں وہ ریسکیو اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے 19 ستمبر 2017 کو آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا تھا

پریڈ میں شامل ہونے کے لیے ایک عورت اپنے چہرے پر میک اپ کروا رہی ہے

مختلف انداز میں سجائے گئے انسانی ڈھانچے بھی پریڈ کا حصہ تھے
 

کچھ خواتین میکسیکو کے مشہور کارٹون کردار 'کاٹری ناس' یعنی خوبصورت موت کا روپ دھارے ہوئے ہیں
 

پریڈ میں شامل افراد نے انسانی کھوپڑی کے غبارے تھامے ہوئے ہیں

میکسیکو شہر میں ہونے والی مُردوں کی پریڈ میں شامل افراد رقص کرتے ہوئے

پریڈ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد منفرد قسم کے میک اپ کیے ہوئے تھے