طاقتور ترین طوفان 'پیٹریشیا' کی شدت میں کمی

میکسیکو کی موسمیاتی سروس کے مطابق سمندری طوفان جالیسکو ریاست سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا۔

پیٹریشیا شدید ترین درجہ پانچ سے کم ہو کر درجہ چار میں داخل ہو گیا تھا۔

میکسیکو میں حکام نے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ ہفتہ کو طوفان کی شدت میں تیزی سے کمی آئے گی۔

طوفان سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

امریکی ہوریکین سنٹر کا کہنا تھا کہ پٹریشیا عمومی طور پر 15 سے 30 سینٹی میٹر جب کہ بعض علاقوں میں 50 سینٹی میٹر تک بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔