باکسنگ چیمپئن محمد علی اور جارج فورمین کے مقابلے کی یادگار تصاویر

30 اکتوبر 1974 کو ہونے والی ایک باکسنگ فائٹ میں لیجنڈری باکسر محمد علی نے اپنے حریف باکسر جارج فورمین کو چت کر ڈالا تھا

30 اکتوبر 1974 کو مشہور زمانہ فائٹ "رمبل ان دی جنگل" میں لیجنڈری باکسر محمد علی نے اپنے حریف
باکسر جارج فورمین کو آٹھویں راونڈ میں ناک آوٹ کر ڈالا تھا

کنساشا میں  ہونے والی ڈبلیو بی اے چیمپئن شپ فائٹ کے دوران باکسر جارج فورمین لیجنڈری باکسری محمد علی کو گھونسا مارتے ہوئے

لیجنڈری باکسر محمد علی اپنے حریف باکسر جارج فورمین کی جاب سے رسید کیے گئے گھونسے بچتے ہوئے

کنساشا میں ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے کھیلا گیا باکسنگ میچ جس میں باکسر جارج فورمین اور لیجنڈری باکسر محمد علی ایک دوسرے کے مد مقابل دکھائی دے رہے ہیں

دفاعی عالمی چیمپئن جارج فورمین اور باکسر محمد علی باکسنگ فائٹ کے دوران۔ محمد علی نے آٹھویں راونڈ میں جارج فورمین کو ناک آوٹ کر ڈالا تھا

"رمبل ان دی جنگل" مشہور زمانہ فائٹ میں لیجنڈری باکسر محمد علی اپنے ہاتھ اوپر اٹھا کر فتح کا جشن مناتے ہوئے

"رمبل ان دی جنگل" باکسنگ فائٹ میں لیجنڈری باکسر محمد علی فتح کا جشن منا رہے ہیں، جبکہ ہارنے والے باکسر جارج فورمین واپیس جاتے ہوئے

زایر کے صدر مبوتو سیسی سیکو ڈبلیو بی اے چیمپئن شپ سے پہلے محمد علی اور جارج فورمین کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں

زایر، کنساشا میں لیجنڈری باکسر محمد علی اپنے مداحوں کو درمیان سے گزر رہے ہیں

لیجنڈری باکسر محمد علی اپنے مداحوں کے درمیان گھرے ہوئے ہیں

زایر میں کھیلے جانے والی باکسنگ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران لیجنڈری باکسر محمد علی صدر موبوتو سیسی سیکو سے گلے مل رہے ہیں، باکسر جارج فورمین بھی ان کے ساتھ موجود نظر آرہے ہیں

لگتا یوں ہے جیسے یہ کل ہی کی بات ہے۔ مگر 40 سال پہلے ہونے والی مشہور زمانہ باکسنگ چیمپئن شپ دُنیا اور خاص طور پر افریقیوں کےلیے ایک یادگار بن چکی ہے، جس میں عالمی ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے مایہ ناز باکسر محمد علی اور دفاعی عالمی چیمپیئن جارج فورمین کے درمیان مقابلہ ہوا تھا