سال 2020 تصاویر کے آئینے میں

چین نے جنوری میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کی۔ عالمی ادارۂ صحت نے سال کے اختتام تک دنیا کے 10 فی صد افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی خدشہ ظاہر کیا تھا۔
 

امریکہ کی سینیٹ نے 16 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع کی۔ صدر ٹرمپ امریکی تاریخ میں مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنے والے تیسرے صدر ہیں۔ 5 فروری کو سینیٹ نے ٹرمپ کو مواخذے کے الزامات سے بری کیا۔ صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کے کام میں مداخلت کے الزامات پر مواخذے کا سامنا تھا۔
 

فروری میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔

مارچ میں ترکی نے شام کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔ ترکی نے یہ فوجی کارروائی روس اور شام کی فضائیہ کے حملوں میں تین درجن ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع کی۔
 

اپریل میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی قومی دن کی تقریبات میں عدم شرکت سے ان کی موت کی افواہوں نے جنم لیا۔

مئی میں امریکی سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی منی ایپلس میں پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف بلیک لائیوز میٹر کی تحریک نے زور پکڑا ۔ جب کہ امریکہ بھر میں ہنگامے اور احتجاج ہوئے۔
 

پاکستان کی قومی ایئر لائن کا طیارہ 22 مئی کو کراچی کے رہائشی مکانات پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

جون میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی۔ لاکھوں افراد کی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کی املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

جولائی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ آیا صوفیہ کو 1934 میں میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا۔

اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندر گاہ پر خوفناک دھماکے میں 157 افراد ہلاک جب کہ چھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ بندرگاہ میں موجود 2750 ٹن مواد میں ہوا تھا۔
 

اگست میں ابراہم معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں معاونت کی۔ معاہدے کے تحت یو اے ای نے اسرائیل کوتسلیم کر لیا۔ جب کہ 11 ستمبر کو بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر کے تعلقات بحال کر لیے۔
 

ستمبر میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورونو کاراباخ تنازع پر فوجی جھڑپیں شروع ہوئیں۔
 

اکتوبرمیں بولیویا میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق صدرایوومورالیزکی پارٹی کی اقتدارمیں واپسی ممکن ہوئی۔
 

نومبر میں جوبائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ پر برتری حاصل کی۔ 15 کروڑ 90 لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 67.7 فی صد رہا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اتنخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔
 

نومبر میں ایتھوپیا کے نوبل امن انعام یافتہ وزیر اعظم ایبی احمد نے تگری میں فوجی کارروائی کا حکم دیا۔

امریکہ میں دسمبر میں کرونا وائرس ویکسین لگنی شروع ہوئی جب کہ اس سے ایک ہفتہ قبل برطانیہ میں اس ویکسین کی  ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دی گئی۔

رواں برس جنوبی ایشیا و مشرقی افریقہ میں ٹڈی دل کے حملے  نے فصلوں کو تباہ کیا۔ ٹڈی دل کے حملے سے لاکھوں افراد کو خوراک کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوا۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورونو کاراباخ تنازع پر فوجی جھڑپیں شروع ہوئیں تو آذربائیجان نے ترکی کی مدد سے ایک بڑے رقبے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ بطور جشن آذربائیجان نے فوجی پریڈ کا بھی اہتمام کیا جس میں ترکی کے صدر اردوان نے شرکت کی۔
 

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی رواں سال کے اہم ترین اور تاریخی واقعات میں شامل ہے۔