مختلف ممالک میں رمضان کا آخری جمعہ اور یوم القدس
مسجدِ اقصیٰ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ ادا کی۔
انڈونیشیا میں لوگ فلسطینی پرچم تھامے امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں رمضان کے آخری جمعے پر خصوصی عبادات کی گئیں۔
ملائیشیا میں یوم القدس کی ریلی میں بچے بھی شریک ہوئے۔
خواتین کی بڑی تعداد نے الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں نماز ادا کی۔
جکارتہ کی ایک مارکیٹ میں لوگ نمازِ جمعہ ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران بازار کھلا ہوا ہے۔
ایران میں یومِ القدس کی مناسبت سے ریلی کے دوران نیم فوجی دستے بھی شریک ہوئے۔
مسجدِ اقصیٰ میں بچوں کی بڑی تعداد بھی نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھی۔
پاکستان میں بھی رمضان کے چوتھے جمعے پر مساجد میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
پشاور میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نمازِ جمعہ ادا کی۔
ملائیشیا میں ریلی کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں عمارتوں پر فلسطینی پرچم لگائے گئے۔