دنیا کے مختلف حصوں میں رمضان کے پہلے جمعے پر بڑے اجتماعات

یروشلم کے الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نمازِ جمعہ کے لیے جمع ہوئی۔

غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے میں مسلمانوں نے تباہ شدہ مسجد کے قریب نمازِ جمعہ ادا کی۔ 

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں جمعے کا ایک بڑا اجتماع ہوا۔

سری لنکا میں بھی مسلمانوں نے جمعے کی نماز کے لیے مساجد کا رخ کیا۔

بھارت میں لوگ مساجد کے باہر سڑک پر بھی نماز کی ادائیگی کرتے نظر آئے۔

سرینگر کی جامع مسجد میں رمضان کے پہلے جمعے پر بڑا اجتماع ہوا جس میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔

خواتین الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کرتے ہوئے۔ 

رمضان کے پہلے جمعے پر نیپال کی مساجد میں بھی مسلمان بڑی تعداد اجتماع میں شریک ہوئے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی جامع مسجد میں جمعے کا ایک بڑا اجتماع ہوا۔

مسجدِ اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔