سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ
سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ہفتہ کو مسلمانوں نے عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
عراق میں عید کی نماز کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلمان عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر رہے ہیں۔
شام کے صدر بشار الاسد کو ایک عرصے کے بعد ہفتہ کو نماز عید کے موقع پر منظر عام پر دیکھا گیا۔
عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مکہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ میں مسجد نبوی میں ہوئے۔
دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ پر جانور قربان کر کے اپنے پیغمبر حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کرتے ہیں۔
فلپائن میں مسلمان خواتین نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسلمان عید کی نماز ادا کر رہے ہیں۔