میانمار میں بدھا کے دیو ہیکل مجسموں کی تیاری

اس گاؤں میں سنگ تراشوں کی بھی کوئی کمی نہیں، لوگ نسل در نسل اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ یہاں زیادہ تر ماربل سے گوتم بدھ کے مجسمے تراشے جاتے ہیں جنہیں چین اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ملکوں میں برآمد کیا جاتا ہے۔
 

میانمار کے اس گاؤں میں تیار کیے جانے والے یہ مجسمے فروخت کے لیے دکانوں میں رکھے جاتے ہیں۔ یہ لوگوں کی آمدنی کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔


 

میانمار کے مختلف علاقوں میں ماربل کی کانیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ہزاروں مزدوروں کا روزگار اس کام سے وابستہ ہے۔ 

 

کان سے ماربل کے بڑے بڑے پتھر نکال کر مختلف کارخانوں میں بھیج دیے جاتے ہیں جہاں ان کی کٹائی کی جاتی ہے۔
 

میانمار کی مائنز سے نکلنے والا ماربل زیادہ تر سفید اور گرے رنگ کا ہوتا ہے جو نہایت سخت ہوتا ہے اسے کاٹ کر مجسمے تیار کیے جاتے ہیں۔ 
 

سنگِ مرمر سے مجسموں کی تیاری کے علاوہ دیگر اشیا بھی تیار کی جاتی ہیں جنہیں ڈیکوریشن کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


 

ماربل کو تراش کر بنائی جانے والی اشیا، خاص کر مجسموں کو پالش کیا جاتا ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی پتھروں کی پالش کے کام سے وابستہ ہیں۔

ان دیو ہیکل اور وزنی مجسموں کو عموماً کشتیوں کے ذریعے خریدار تک پہنچایا جاتا ہے۔