فرانس میں اُستاد کے قتل پر شہری سوگوار

خاکوں کی نمائش کرنے والے استاد سیموئیل پیٹی کا ایک چاقو بردار نوجوان نے سر قلم کر دیا تھا جس پر ملک میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

بدھ کو مذکورہ اُستاد کا تابوت اسکول کے باہر رکھا گیا اور اُن کی یاد میں منعقدہ تقریب میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے بھی شرکت کی۔

واقعہ گزشتہ جمعے کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے شمال مغربی علاقے میں واقع یونیورسٹی کے باہر پیش آیا تھا۔

حکام نے دہشت گردی کی کارروائی کے شبے میں ایک نو عمر سمیت چار افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

واقعے کے بعد یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ فرانس نے واچ لسٹ میں شامل درجنوں شدت پسندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قتل ہونے والے اُستاد کو بدھ کو قومی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پیرس کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے جمع ہو کر واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مقتول استاد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اظہار ہمدردی کی غرض سے بدھ کو پیرس میں واقع ایفل ٹاور کی بتیاں بجھادی گئیں۔

ابتدائی خبروں میں چاقو بردار نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس کا تعلق چیچنیا سے بتایا جاتا ہے جب کہ اس کی عمر 18 سال تھی۔