نیپال میں اینٹوں کے ایک بھٹے میں رہنے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی

نیپال میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے بچوں کو ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے پڑھنا اور لکھنا سکھایا جاتا ہے۔

۔ نیپال کے نوجوانوں کے گروپ پر مشتمل ایک غیر منافع بخش تنظیم ’’گھوتالو، نیپال‘‘ نے یہ مہم شروع ہے

 بھٹے میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے والے بچوں کو ہفتے میں ایک دن تعلیم دی جاتی ہے۔

 ملک میں یہ تعلیم دینے کی مہم اُن بچوں کے لیے شروع کی گئی ہے جن کے والدین اپنے بچوں کو اسکول نہیں بجھوا سکتے۔

نیپال نے حالیہ چند برسوں میں لڑکیوں کے لیے پرائمری تعلیم تک رسائی کو مزید بہتر بنایا ہے۔

نیپال میں نجی اسکول بہت مہنگے ہونے کی وجہ سے غریب خاندانوں کے بچے وہاں نہیں پڑھ سکتے۔

نیپال کے سرکاری اسکولوں میں پڑھائی کا معیار زیادہ اچھا نہیں ہے۔

ایک پانچ سالہ بچی اینٹوں کے بھٹے پر کام کر رہی ہے۔

 12سالہ راہول اور اس کے خاندان کے افراد محنت مزدوری کر  کے اپنا پیٹ پالتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے’ملینئم ڈویلپمنٹ گولز‘ کے مطابق دنیا بھر کے ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 2015 ء تک اپنے ملک کے تمام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔