کتوں کے بھی ہیں کچھ نئے انداز

'ٹوائے پوڈل' نسل کے کتے کو  'کیمی' کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شو دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے سراہا۔ ڈاگ شو میں امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ سمیت 19 ممالک کے 26 ہزار کتوں کو پیش کیا گیا۔



 

ویسٹ منسٹر کینل کلب میں یہ 144 واں ڈاگ شو تھا۔ شو میں مختلف نسلوں کی پہچان کے لیے ججز کا خصوصی پینل تھا جس نے کتوں کی نسل اور دیگر خصوصیات کو پرکھا۔

 

شو میں ایک 'انگلش شیپ ڈاگ' بھی شریک تھا۔ اسے شرکا نے بہت پسند کیا۔

'ایزاواک' نسل کے کتوں کی جوڑی شو میں بہت سے افراد کی دلچسپی کا سبب تھی۔ جسے پہلی مرتبہ شو میں مقابلے کی اجازت ملی۔

ڈاگ شو کے دوران چیمپیئن شپ بھی ہوئی جس میں کتوں سے مختلف نوعیت کے مقابلے کروائے گئے۔ جس میں ان کی مہارت اور تربیت کا جائزہ لیا گیا۔

شو کے آخری روز سب سے بہترین کتے کو 'بیسٹ ان شو' کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے کتوں کے درمیان کئی مقابلے ہوتے ہیں۔ 
 

'پلی' نسل کا کتا جس کا نام 'اسپیٹزل' ہے۔ اسے مقابلے کے لیے دوسرے کتوں سے ریس لگانا پڑی۔

شو میں ججز نے کتوں کا باقاعدہ معائنہ کیا اور انہیں ایوارڈ دینے کی غرض سے پرکھا اور جانچا گیا۔

'میلٹیز' نسل کا کتا جسے 'ٹائم بم' کا نام دیا گیا تھا۔ اسے شو میں خوب سے خوب تر انداز میں پیش کیا گیا۔