شمالی کوریا میں نئے شہر کا افتتاح

اس شہر کی تعمیر میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا جن میں شمالی کوریا کے فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھٹیوں کے دوران یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بھی کام کرنے کے لیے یہاں بھیجا جاتا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کِم جونگ اُن اس منصوبے میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔ اور اسی لیے اس شہر کی تعمیر میں پیانگ یانگ نے بھاری سرمایہ صرف کیا ہے۔

سیمجین کاؤنٹی کافی بڑے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں تقریباً 10 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔

نئے شہر میں ایک میوزیم بھی بنایا گیا ہے جہاں شمالی کوریا میں کمیونسٹ انقلاب سے متعلق تاریخی چیزیں موجود ہیں۔

سیمجین کاؤنٹی کا افتتاح شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے پیر کو ایک بڑی تقریب میں رِبن کاٹ کر کیا۔

افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی خاص انتظام کیا گیا تھا۔ پہاڑوں پر ہونے والی آتش بازی سے افتتاحی تقریب میں شریک لوگ لطف اندوز ہوتے رہے۔

شہر کے افتتاح کے موقع پر شمالی کوریا کے شہری جشن منا رہے ہیں۔ شہر کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

کِم جونگ ان نے اس شہر کی تعمیر کے دوران کئی مرتبہ علاقے کا دورہ کیا۔ رواں برس اکتوبر میں ان کی گھڑ سواری کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جو اسی علاقے کے دورے کے دوران لی گئی تھیں۔

شہر کی افتتاحی تقریب کے دوران کِم جونگ حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ شریک ہیں جب کہ ان کے عقب میں ان کے والد کم جونگ ال کا مجسمہ نصب ہے۔