تصاویر: امریکہ میں سالِ نو کا جشن

امریکہ میں سالِ نو کے استقبال کی مرکزی روایتی تقریب نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہوئی۔

ٹائمز اسکوائر پر ہونے والی تقریب میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پر ٹائمز اسکوائر کے ارد گرد موجود عمارتوں کی چھتوں سے نیچے موجود ہجوم پر رنگ برنگی جھنڈیاں پھینکی گئیں جو ایک سڑک کے بورڈ پر چپکی ہوئی ہیں۔

نئے سال کے جشن کے شرکا پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں رنگ برنگی جھنڈیاں نچھاور کی جا رہی ہیں۔

ایک شخص 2019ء کا چشمہ لگائے نئے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔

ٹائمز اسکوائر پر جمع لوگ رنگ برنگ جھنڈیوں کی موبائل سے تصویریں کھینچ رہے ہیں۔

ٹائمز اسکوائر پر ہونے والی مرکزی تقریب امریکہ سمیت دنیا بھر میں ٹی وی پر براہِ راست نشر کی گئی۔

امریکہ میں سالِ نو کے استقبال کا ایک اور بڑا جشن ریاست نیواڈا کے مشہور سیاحتی شہر لاس ویگاس میں ہوا۔

سالِ نو کی تقریبات کے سلسلے میں امریکہ بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس تصویر میں لاس ویگاس میں تعینات نیم فوجی دستے کے اہلکار دیکھے جاسکتے ہیں۔

شائقین سالِ نو کے جش کے موقع پر لاس ویگاس کے مشہور بلاگیو کسینو کے باہر نصب فواروں کا شو دیکھ رہے ہیں۔

سالِ نو کے آغاز کے موقع پر نیویارک میں بارش ہو رہی تھی لیکن سخت سردی اور بارش بھی جشن منانے کے شوقین افراد کا جوش و خروش کم نہ کرسکی۔

ٹائمز اسکوائر پر پولیس کے دو اہلکار سراغ رساں کتے کے ہمراہ گشت کر رہے ہیں۔

ٹائمز اسکوائر پر لوگ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے جمع ہیں۔