دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں
بینکاک میں بھی سال نو کے جشن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رُخ کرتے ہیں
نیپال میں نئے سال کی آمد سے ایک روز پہلے ہی جشن شروع ہو گیا اور گررنگ نامی برادری نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کھٹمنڈو میں ایک تقریب میں خواتین نے روایتی لباس زیب تن کیے
نیپال کی گررنگ برادری کے مرد بھی خواتین کی طرح ہی روایتی لباس پہن کر سال نو کے جشن میں شریک ہوئے
نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں نئے سال کی آمد پر منائے جانے والے اس جشن کو ' تامو لہوسر' کہا جاتا ہے
نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں ' تامو لہوسر' کے موقع پر ایک شخص روایتی کپڑوں اور منفرد ٹوپی پہنے ہوئے ہے
بوسنیا کے دارالحکومت اور مختلف شہروں کی گلیوں اور بازاروں کو نئے سال کے استقبال کے لیے خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے
شام کے شمالی شہر قمیشی میں ایک خاتون نئے سال کی آمد کے موقع پر کیک خرید رہی ہیں۔ قمیشی میں زیادہ تر کردوں کی اکثریت ہے
روس کے دارالحکومت ماسکو میں نئے سال کے موقع پر سجائی جانے والی ایک مسافر گاڑی سب وے سے گزر رہی ہے
ویتنام کے شہر ہنوئی کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے
بینکاک کی ایک شاہراہ پر نئے سال 2020 کے موقع پر ایک دکاندار ٹی شرٹس فروخت کر رہا ہے