پاکستان: اخبار فروشوں کا ماند پڑتا مستقبل

Your browser doesn’t support HTML5

گرمی ہو یا سردی، یا پھر آندھی طوفان لاہور کی اخبار مارکیٹ میں سورج نکلنے سے پہلے ہی گہما گہمی شروع ہو جاتی ہے۔ اگرچہ خبریں اور اخبار فروشی کبھی رکتی نہیں۔ لیکن ذرائع ابلاغ میں جدت آنے کے بعد اخباروں کی مانگ کم ہوتی جا رہی ہے۔ ثمن خان بتا رہی ہیں کہ اس پیشے سے وابستہ لوگ مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔