تصاویر: نیویارک، مین ہیٹن میں ہیلی کاپٹر عمارت پر گر کر تباہ
مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ سیونتھ ایونیو پر پیش آیا۔
حادثے میں عمارت میں موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔
ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر عمارت کی چھت پر اتارنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی۔
نیویارک کے گورنر نے واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو رد کیا ہے۔
حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
حادثے کے بعد آگ لگ گئی جس پر فائربریگیڈ نے قابو پا لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔
حکام نے علاقے کو سیل کر کے آمدورفت محدود کر دی ہے جبکہ ملحقہ سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
عمارت کی چھت پر ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے انتظامات نہیں تھے۔