تصاویر: کرائسٹ چرچ فائرنگ کے بعد نماز جمعہ کا پہلا اجتماع

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کے موقع پر مسلمان ایک دوسرے کے گلے مل رہے ہیں۔ جمعہ کے اس اجتماع میں نیوزی لینڈ بھر سے لوگوں نے شریک ہوئے اور 22 مارچ کو دو مساجد کے اندر فائرنگ میں قتل ہونے والے 50 افراد کی بخشش کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ 
 

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن جمعے کی نماز کے بعد ہیگلے پارک سے واپس جا رہی ہیں۔ 
 

ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد امام کمال فودا دعا کرا رہے ہیں۔ 

ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر مسلح پولیس اہل کار نگرانی کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے کئی افراد نے بھی نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔ اس تصویر میں وہ بچھڑ جانے والے ساتھیوں کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ 

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے بعد نماز جمعہ کے پہلے اجتماع میں کئی نمازی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسڈا ارڈن پاکستانی خواتین کے لباس میں جمعے کی نماز میں شرکت کے لیے ہیگلے پارک کی نور مسجد میں آ رہی ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسڈا ارڈن نماز جمعہ کے موقع پر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں سے مل رہی ہیں۔ 

ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کے اجتماع کا ایک منظر

زاہد مصطفیٰ (بائیں جانب دوسرے) نے 15 مارچ کی فائرنگ میں اپنا بیٹا اور بھائی کھو دیے تھے۔ نماز جمعہ میں آمد پر لوگ ان سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

امام کمال فودا، ہیگلے پارک کے جمعے کے اجتماع میں خطبہ دے رہے ہیں۔