ساؤتھ کیرولائنا میں پاک امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسپیشل سروسز گروپ اور ایوی ایشن کے دستوں نے ان مشقوں میں حصہ لیا.

پاکستان اور امریکا مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

جنوبی کیرولائنا میں ’’انسپائرڈ گیمبٹ‘‘ نامی مشقیں 9 دن تک جاری رہیں۔