زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، امدادی کارروائیاں جاری

پشاور میں زلزلے سے متاثرہ ایک بچے کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

افغانستان کابل میں زلزلے کے باعث ایک اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 12 طالبہ ہلاک ہو گئیں۔

پاکستان اور افغانستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جلال آباد میں شدید زلزلے کے باعث کئی مکانات منہدم ہو گئے۔

پاکستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

​زلزلے کے جھٹکے افغانستان اور بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

افغانستان میں زلزلے کے باعث حکام نے مرنے والوں کی تعداد 70 بتائی ہے۔

اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے بھی زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

ملک میں اب تک مجموعی طور پر 231 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے بعض دور افتادہ علاقوں میں زخمی لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں ملک بھر میں آنے والے زلزلے کے تقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔