پشاور میں اسکول پر حملہ، فضا سوگوار

پشاور میں منگل کی صبح فوج کے زیر انتظام ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 126 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ’فرنٹیئر کور‘ کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس دہشت گرد اسکول میں داخل ہوئے۔

حملے میں ایک سو سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا۔

اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

پاکستانی کی وفاقی اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اس واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سکول میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔

سکیورٹی فورسز نے بچوں اور عملے کی ایک بڑی تعداد کو اسکول سے باہر نکالا۔