تصاویر: بلوچستان میں بارش اور برفباری سے موسم خوشگوار
بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔
برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
بلوچستان کے 20 اضلاع میں خشک سالی کا سامنا ہے جس سے 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہری اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیاں جلا رہے ہیں۔
خوش گوار موسم میں سیاحوں نے ہنہ اوڑک جھیل کا رخ کیا۔
اتوار کی صبح بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات اور نصیر آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا۔
بارش سے موسم خوش گوار ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔