بنوں: نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

شمالی وزیرستان سے اب تک لگ بھگ پانچ لاکھ  لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

بنوں پہنچتے ہی ان افراد کی رجسٹریشن کی جاتی ہے اور تمام کوائف درج کیے جاتے ہیں۔

نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے لیے شہر میں چھوٹے بڑے امدادی کیمپ بھی قائم ہیں۔

یہاں راشن کے حصول کے لیے لوگوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

 نقل مکانی کر کے بنوں آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نقل مکانی کرنے والے عیسائی برادری کے لوگوں کے لیے مقامی مسیحیوں نے ایک اسکول میں رہائش کا انتظام کر رکھا ہے۔

عالمی ادارہ خوراک بے گھر افراد میں راشن کی تقسیم میں مدد کر رہا ہے جب کہ امریکہ نے بھی اس میں اعانت فراہم کی ہے۔

ڈبلیو ایف پی کے مطابق اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

اشیائے ضروری کی تقسیم کے لیے جمع کیا گیا سامان۔

راشن کی تقسیم کو تیز کرنے کے لیے مزید ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بھی بنائے جا رہے ہیں۔

خوراک اور ضروری اشیا کے پیکٹ بنا کر انھیں متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔