اسلام آباد کی فضا میں بسی کتاب کی خوشبو

بچے بھی انہماک سے اپنے لیے کتابیں پسند کر رہے ہیں۔

میلے کے استقبالیہ پر لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت کتب بھی دی جا رہی ہیں

شاعر مشرق علامہ اقبال سمیت کئی اور مشاہیر کے مجسمے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں

یہاں اردو اور انگریزی کے علاوہ علاقائی زبانوں میں تحریر کردہ کتب بھی فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں

تقریباً ہر عمر کے افراد کی ایک بڑی تعداد اس میلے میں دلچسپی لے رہی ہے۔

جیبی رسالے اور بچوں کی کہانیوں کی کتابیں بھی میلے میں دستیاب ہیں

فروخت کے لیے رکھی گئی کتابیں قابل ذکر رعائتی قیمت میں دستیاب ہیں۔

تاریخی کتب کا بھی ایک ذخیرہ دیکھنے والوں کی دلچپسی کا مرکز ہے۔

نامور شاعرہ فاطمہ حسن ایک مداح کو آٹوگراف دے رہی ہیں۔