مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

 رواں ہفتہ صوبہ پنجاب میں واقع کوٹ رادھا کشن میں مشتعل ہجوم نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے شہزاد مسیح اور اس کی بیوی شمع کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر ہلاک کر دیا تھا۔

اسلام آباد میں مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کر رہے ہیں۔

مشتعل ہجوم نے مسیحی خاتون شمع بی بی اور اُس کے شوہر شہزاد مسیح کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُنہیں جلا دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتے تھے۔

 پاکستان میں توہین مذہب کے نام پر تشدد کے خلاف اقلیتی برادریاں مظاہرے کرتی رہی ہیں۔

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں پر جان لیوا حملوں کے اس سے قبل بھی کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس تازہ واقعے پر حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔